جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت شریف خاندان کی 5 اہم شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما محمد مدنی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی جو تفصیلات فراہم کیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں لہذا الیکشن کمیشن وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 159 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم کرے۔درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے حلقہ 119، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے حلقہ این اے 21 اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے سینیٹ ٹیکنوکریٹ کے لئے جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما محمد مدنی کے مطابق ہم ثابت کریں گے کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے اثاثوں کی اصل تفصیلات فراہم نہیں کیں اور پھر مرکزی اور صوبائی حکومت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…