ممبئی(آئی این پی) نامور بولی ووڈفلمساز بونی کپورکی جانب سے اپنے اداکار بیٹے ارجن کپور کو سپر سٹار سلمان خان کی ناراضی کے ڈر سے خان خاندان سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح رہے سپر سٹار سلمان خان کی بھابھی اور منی کے نام سے مشہور ڈانسنگ کوئین ملائکہ اروڑہ نے اختلافات کے باعث اپنے شوہر ارباز خان سے علیحدگی اختیارکر رکھی ہے۔سابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان چلنے والے معاشقے کو قرار دیا جا چکا ہے۔دوسری جانب ارجن کے والد بونی کپور نے بیٹے کو ملائکہ سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اداکارہ سے فل فور تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بونی کپور بیٹے کے ملائکہ سے تعلق کو اس کے فلمی کیرئیر کے لیے بھی خطرہ سمجھ رہے ہیں ،جس کے باعث انھوں نے بیٹے پر سختی شروع کر دی ہے