جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی سب سے بڑی فلم اپنی تیاریوں کے مراحل میں داخل

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کی سب سے بڑی فلم اپنی تیاریوں کے مراحل میں ہے۔اگر نہیں تو ہم بتاتے چلیں کہ مشہور ڈائریکٹر پرویز ملک کے بیٹے عمران ملک نے مذکورہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔اگرچہ اس فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں ہوا تاہم اس میں دانش تیمور اور سونیا حسین مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے، جبکہ ندیم بیگ، مریم انصاری اور ارم مظہر بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔عمران ملک کے مطابق ‘میری فلم پاکستانی سینما میں 5 نئے ہیرو متعارف کروائے گی، جس میں معاون اداکاروں کی صورت میں بھی بڑے نام شامل ہوں گے۔ڈائریکٹر کے مطابق یہ فلم حب الوطنی، مضبوط لَو اسٹوری اور ایکشن مناظر پر مشتمل ہوگی، اس طرح کی فلم بنانے کی کوشش پاکستان میں اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی۔تاہم انھوں نے فلم کے پلاٹ کے حوالے سے اْس وقت تک مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا، جب تک اگلے ماہ اس کا ٹیزر ریلیز نہ ہوجائے۔فلم کی موسیقی پر کام جاری ہے اور ساحر علی بگا اس کی موسیقی کمپوز کریں گے جبکہ راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی خان اور قرۃ العین بلوچ سے بھی گلوکاری کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔عمران ملک نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کے سینماٹوگرافر بین جیسپر اس فلم کی شوٹنگ کریں گے اور اس کے کچھ ابتدائی مناظر اور چند گانے لندن میں فلمائے جائیں گے۔فلم کی پروڈکشن عمران کے بڑے بھائی عرفان ملک کریں گے اور اسے 2016 کے اختتام تک ریلیز کے لیے شیڈول کیا گیا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…