پیرس (نیوزڈیسک)فرانس میں پراسیکیوٹرز نے ایک انیس سالہ دوشیزہ کی موبائل فون ایپلی کیشن پریسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے لائیو خودکشی کی تحقیقات شروع کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ لڑکی پیرس کے نواح میں ایک ٹرین کے سامنے کود گئی تھی اور اس تمام منظر کو اپنے موبائل فون پر پریسکوپ کے ذریعے فلما بھی رہی تھی۔اس نے اپنی موت سے قبل اپنی ایک سہیلی کو ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجا تھا جس میں اس نے انھیں خودکشی کے ارادے سے آگاہ کیا تھا،پراسیکیوٹر ایرک لالمنٹ نے بتایا ہے کہ اس نے پریسکوپ کے ذریعے اں ٹرنیٹ کے صارفین کے لیے بیانات بھی جاری کیے تھے اور اپنے اقدام کی وضاحت کی تھی کہ وہ کیوں خودکشی کررہی ہے۔ایک عدالتی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس لڑکی نے ریپ کے بارے میں بھی گفتگو کی تھی اور عصمت ریزی کرنے والے جارح شخص کا نام بھی لیا تھا۔اس مرحلے پر اس دعوے کا بڑی احتیاط سے جائزہ لیا جارہا ہے۔اس لڑکی نے پیرس کے جنوب میں واقع ایگلی میں ایک اسٹیشن پر ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی تھی۔پریسکوپ نے اس کی موت کے وقت کی ویڈیو ہٹا دی ہے لیکن خودکشی کے لیے آنے کے بعد کے بعض ویڈیو کلپ اب بھی یو ٹیوب پر موجود ہیں۔وہ ایک کاؤچ پر بیٹھی نظر آرہی ہے۔سگریٹ سلگا رہی ہے اور یہ کہہ رہی ہے کہ یہ ویڈیو کسی مشہوری کے لیے نہیں بنائی جارہی ہے بلکہ لوگوں کے لیے بنائی جارہی ہے کہ وہ اپنے ردعمل کا اظہار کریں ،اپنے ذہنوں کو کھولیں۔اس کے علاوہ اس کا کوئی مقصد نہیں۔اس کے بعد ویڈیو ایک سیاہ سکرین پر کٹ کر جاتی ہے اور ایمرجنسی اہلکاروں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔پھر پریسکوپ کے صارفین کے تشویش پر مبنی پیغامات بھی سکرین پر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں پریسکوپ کے کسی صارف نے ساڑھے چار بجے شام کے لگ بھگ اس ویڈیو کے چلنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔اس پر ہم الرٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ پریسکوپ اسمارٹ فون کی ایک ایپلی کیشن ہے۔اس کو بروئے کار لا کر صارفین اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لائیو ویڈیو بنا سکتے ہیں اور یہ ویڈیو بالعموم چوبیس گھنٹے تک قابل رسائی رہتی ہے۔براہ راست ویڈیو بنانے اور دکھانے کی سروسز کے ذریعے اس طرح کے ناگہانی واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔گذشتہ ماہ امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک اٹھارہ سالہ لڑکی عدالت میں پیش ہوئی تھی۔اس پر اپنی سترہ سالہ سہیلی سے ایک انتیس سالہ شخص کی زیادتی کی فلم بنانے اور اس کو پریسکوپ پر براہ راست دکھانے کا الزام تھا۔اس کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ لڑکی میرینہ لونینا پریسکوپ صارفین کے اس ویڈیو پر لائیکس کی وجہ سے پکڑی گئی تھی۔
فرانس ،زیادتی کا شکارلڑکی کا’’لائیو ‘‘لرزہ خیز اقدام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































