بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے ملک بھر میں مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، مسافر ٹرینوں میں 300ٹرینوں کا اضافہ کر دیا جائے گا ، اس طرح ا ن کی کل تعداد 3400 ہو جائے گی جبکہ ان میں سے 2100تیز رفتار ٹرینیں ہیں ، چین سے یورپ اور ایشیاءکے دوسرے علاقوں میں مال لے جانیوالی ٹرینوں کی تعداد بڑھا کر 62کر دی جائے گی ،چین نے 2015ءمیں 9531کلومیٹر ریلوے لائنوں کو آپریشنل کردیا تھا جبکہ اس کے لئے 8000کلومیٹر کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ، اس منصوبے پر 127ارب امریکی ڈالر لاگت آئی ہے ۔