ممبئی(آن لائن) بھارت کی سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن کو نہ جانے کیا سوجھی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یک تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔ایک جریدے کو انٹرویو میں ایشوریا رائے بچن نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنی دوسالہ حکومت میں بھارتی عوام کے لیے جو کام کئے ہیں وہ پہلی حکومتوں کے دور میں نظر نہیں آئے اسی وجہ سے عوام مودی حکومت کو پسند کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مودی محنتی ،انتھک اور بہادر لیڈر کا نام ہے وہ بین الاقوامی لیڈروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتے ہیں۔