اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی نے کسٹم کلکٹر کی عدالت سے 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔جمعرات کو کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا ئی ہے کہ کسٹم کلکٹر نے انہیں سنے بغیر جرمانہ عائد کر دیا تھا لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث درخواست مسترد کی جرمانے کے خلاف کسٹم ایپلٹ ٹریبونل میں بھی درخواست دائر کی ہے تاہم یہ ٹریبونل فی الحال نامکمل ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست سننے کا اختیار ہے۔