تاشقند(نیوزر ڈیسک) اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے شہر میں سکول کے اساتذہ کو تنخواہوں میں نقدی کی جگہ چوزے دیے جا رہے ہیں۔امریکہ کے حمایت یافتہ ریڈیو اوزولک کے مطابق نوکس میں حکام خود مختار قراقل رپبلک کے بینکوں میں پیسوں کی کمی کی وجہ سے اساتذہ کو تنخواہوں میں چوزے دے رہے ہیں۔ازبکستان کے ایک استاد نے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے ریڈیو اوزولک کو بتایا ’گذشتہ سال ہمیں تنخواہوں کی جگہ آلو، گاجر اور کدو دیے گئے اور اس بار ہمیں چوزے لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہمیں چوزوں کی ضرورت ہو گی تو ہم مارکیٹ سے سستے داموں میں خرید سکتے ہیں۔‘ایک دوسرے ذرائع کا کہنا ہے اساتذہ کو دیے جانے والے چوزوں کی قیمت ڈھائی ڈالر ہے جو مقامی مارکیٹ میں ریٹ سے دو گنا زیادہ قیمت ہے۔ازبکستان کی میڈیا پر حکومت کا سخت کنٹرول ہے اور مقامی افراد غیر ملکی میڈیا سے صرف نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ہی بات کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ازبکستان کو کئی سالوں سے نقدی کی قلت کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی میں شدید تاخیر ہوتی ہے۔رواں ماہ کے شروع میں سرکاری ملازمین نے شکایت کی تھی کہ بینکوں میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے انھیں دو مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ایک شخص کے خیال میں یہ صورتِ حال ’شرمناک اور بدعنوان حکام‘ کی وجہ سے ہے جبکہ ایک دوسرے شخص کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں یہ صورتِ حال مختلف ہے۔ایک اور شخص نے مذاق کرتے ہوئے کہا ’اس میں کیا غلط ہے؟ آپ کے پاس ناشتے کے لیے چوزے کا سوپ، دوپہر کے کھانے کے لیے فرائیڈ چکن اور رات کے کھانے کے لیے مرغی ہے۔‘
دنیا کا واحد اسلامی ملک جہاں تنخواہ کی جگہ چوزے دیئے جاتے ہیں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ الجزیرہ نے تجزیہ پیش ...
-
پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟
-
بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے ،انکا مقصد کیا تلاش کرنا ہے ۔۔؟سابق مشیرقومی ...
-
بھا رت کا تا زہ حملہ،4 پاکستانی فو جی زخمی، 1 شہری شہید
-
بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی ...
-
پاکستان کی 85 فیصد سے زائد آبادی میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہے،ماہرین نے ...
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے کا انکشاف، کیا بات چیت ہوئی ؟
-
اسلام آباد فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
-
مقبو ضہ کشمیر میں دھماکے ، سائرن بج گئے، سیکیورٹی ذرائع نے حقیقت بتا دی
-
نئے پوپ کا انتخاب ہو گیا،حیران کن نام سامنے آ گیا
-
ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
-
پاکستانیوں کیلئے بیلاروس میں روزگار کے مواقع،کم از کم تنخواہ 7 ڈالر یومیہ مقرر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ الجزیرہ نے تجزیہ پیش کردیا
-
پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟
-
بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے ،انکا مقصد کیا تلاش کرنا ہے ۔۔؟سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف
-
بھا رت کا تا زہ حملہ،4 پاکستانی فو جی زخمی، 1 شہری شہید
-
بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی توہین پوری مسلم دنیا میں...
-
پاکستان کی 85 فیصد سے زائد آبادی میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہے،ماہرین نے وجہ بھی بتا دی
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے کا انکشاف، کیا بات چیت ہوئی ؟
-
اسلام آباد فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
-
مقبو ضہ کشمیر میں دھماکے ، سائرن بج گئے، سیکیورٹی ذرائع نے حقیقت بتا دی
-
نئے پوپ کا انتخاب ہو گیا،حیران کن نام سامنے آ گیا
-
ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
-
پاکستانیوں کیلئے بیلاروس میں روزگار کے مواقع،کم از کم تنخواہ 7 ڈالر یومیہ مقرر
-
تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، نوٹیفیکیشن جاری
-
گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی