اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کے عوام کو 3 برس سے جس خوشی کا انتظار تھا،محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کر دی

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر محمد حنیف نے کہاہے کہ کراچی اور اندرون سندھ گزشتہ 3 برسوں میں بارشوں سے محروم رہا ہے کہ لیکن اب صوبہ سندھ پورے ملک سے 15 روز قبل مون سون کی بارشوں سے مستفیض ہوگا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ کے عوام کے لئے 3 برس بعد آنے والی خوشخبری یہ ہے کہ صوبے بھر میں قبل از وقت مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد حنیف نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون کی بارشیں انتہائی امید افزا ہوں گی اور 3 سالہ خشک سالی اور بارش کے منتظر کراچی اور اندرون سندھ کے عوام پر باران رحمت جم کربرسے گی۔ محمد حنیف کا کہنا ہے کہ مختلف ڈیٹا کی مدد سے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ رواں سال مون سون سندھ کے حوالے سے بہترین رہے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں سال مون سون کا سسٹم پاکستان میں قبل از وقت ہی داخل ہوجائے گا، بارشوں کا یہ سلسلہ 15 جولائی سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا جب کہ کراچی اوراندرون سندھ میں بارشیں مقررہ وقت سے 10 سے 15 روز پہلے ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی امید ہے، بارشوں سے مستفیض ہونے والے اندرون سندھ کے علاقوں میں تھرپارکر، عمرکوٹ ، چھاچھرو، مٹھی اوردیگر اضلاع بھی شامل ہیں جہاں اچھی خاصی بارشوں کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق مئی اور جون میں کراچی میں 1 سے 2 ہیٹ ویوز بننے کے امکانات ہیں اور ان ہیٹ ویوز کی شدت گزشتہ سال سے کم ہوگی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…