منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

نائن زیرو میں کتنے ٹارگٹ کلرز رہتے تھے ،انیس قائم خانی دبئی کیوں گیا؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں منہاج قاضی نے اعتراف کیا ہے کہ 2013 میں نائن زیرو کے اطراف 300 ٹارگٹ کلرز رہتے تھے جن میں رئیس مما، جنید بلڈوگ، جبران ،اعظم اورشہزاد بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کے منحرف اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی چاہتے تھے کہ ٹارگٹ کلرز نائن زیرو کے اطراف سے باہر نہ نکلیں اور 2014 میں اختلافات کے باعث انیس قائم خانی پارٹی معاملات چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئے۔منہاج قاضی نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 2012 میں پارٹی کو شہر اور مضافات میں لینڈ گریبننگ کے احکامات دیئے گئے جب کہ مجھے کمیٹی کا ممبر بننے کے بعد حیدرعباس رضوی نے لینڈ گریبنگ کے معاملات دیکھنے کا حکم دیا اور نائن زیرو پررینجرزکے چھاپے کے بعد دفترسے لینڈ گریبننگ کا تمام ریکارڈ غائب کرکے جلادیا گیا۔منہاج قاضی نے بتایا ہے کہ 20 فروری 2015 میں رہنما ایم کیوایم عامر خان نے مجھے نائن زیرو کی سیکیورٹی کی ذمہ داری دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…