دوشنبے، اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقصد کرپشن ختم کرنا نہیں میرا پیچھا کرنا ہے ، حزب اختلاف کرپشن پر صرف سیاست کرنا چاہتی ہے ، جو بات ایوان میں کرنی ہے وہی کرونگا ، کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہوں ، اپوزیشن کو تحقیقات سے غرض نہیں ، میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلد تحقیقاتی کمیشن بنائیں ۔ جمعرات کے روز تاجکستان سے وطن واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن پر صرف سیاست کرن چاہتی ہے اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن کو ختم کرنا نہیں صرف میرا پیچھا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی بات جوڈیشل کمیشن کے روبرو کروں گا پارلیمنٹ میں صرف پارلیمنٹ ہی کی بات ہوگی انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کے ساتھ مسائل ہیں جن کو ہمیں مل کر حل کرنا ہے ہمیں اس دنیا کے ساتھ چلنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلد تحقیقاتی کمیشن بنائیں پانامہ میں نیب سے تحقیقات کرانے کی تجویز دی تو اس پر فیصلہ کرینگے میں کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہوں جو بات ایوان میں کرنی ہے وہی کرنگا اور جو بات کمیشن کے سامنے کرنی ہے وہ کمیشن کے روبرو ہی کروں گا۔