وزیراعظم کے خصوصی طیارے (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلدجو ڈیشل کمیشن بنائیں ، جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کےلئے تیار ہوں ، جو بات پارلیمنٹ میں کہنے و الی ہے وہ پارلیمنٹ اور جو جو ڈیشل کمیشن میں کہنے والی ہے وہ جو ڈیشل کمیشن میں کہونگا دھرنے والوں نے پہلے دن سے مجھے وزیر اعظم تسلیم نہیں کیا اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں میرا پیچھا کر نا ہے ۔تاجکستان سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ میری دلی خواہش ہے کہ پاناما لیکس کے معاملہ پر جو ڈیشل کمیشن جلد بنے انہوںنے کہاکہ جو بات پارلیمنٹ میں کہنے والی ہے وہ پارلیمنٹ میں کہونگا اور جو بات جو ڈیشل کمیشن میں کہنے والی ہے و ہ جو ڈیشل کمیشن میں کہونگا ۔نیب سے پانا ما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرانے کے سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ جب تجویز آئے گی تو جائزہ لینگے فی الحال تو میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلدجو ڈیشل کمیشن بنائیں میں جو ڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کےلئے تیار ہوں ۔وزیراعظم نے کہاکہ میڈیا انصاف کرے جن لوگوں کا پاناما لیکس میں آیا ہے ان کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے ایک اور سوال کے جوا ب میں وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں میرا پیچھا کر نا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہاکہ انہوںنے مجھے پہلے دن سے وزیر اعظم تسلیم نہیں کیاجب وہ بیمار ہوئے تو بیمار پرسی کےلئے میں ہسپتال گیا اور اس کے بعد انکے گھر بھی گیا لیکن ان کی سوچ منفی ہے اور منفی سوچ سے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔