اسلام آباد (آن لائن)وزیرمملکت برائے مواصلات حکیم بلوچ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایسے عہدے کاکیافائدہ جس میں اپنے حلقے کے لوگوں کے لئے کچھ نہ کرسکوں ۔نجی ٹی وی کے مطابق مواصلات کے وزیرمملکت حکیم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ انہوںنے اپنے تحفظات سے وزیراعظم کوآگاہ کیا،لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی اس لئے انہوںنے عہدے سے مستعفی ہونے کافیصلہ کیاہے ،انہیں اپنے عہدے کی ضرورت نہیں جس عہدے کے ہوتے ہوئے وہ اپنے حلقے کیلئے کچھ نہ کرسکیں۔