ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی سابق خوبرو اداکارہ سنگیتا بجلانی نے تقریباً 5سال بعد اپنے سابق شوہر کرکٹر اظہرالدین سے رابطہ کیا ہے اور اظہرالدین کے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے بننے والی انن کی فلم’’اظہر‘‘میں اپنے کردار پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔سنگیتا بجلانی نے سابق شوہر کو گزشتہ روز غصے سے بھرا فون کیا اور سخت لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم اظہر میں انھیں جس کردار کی عورت ظاہر کیا جارہا ہے انھیں اس پر شدید تحفظات ہیں۔انھوں نے ریلیز سے پہلے فلم دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔