جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

دہشت گردوں کے لئے یورپ کا کردار،ترک صدرکے خطاب نے دنیا میں ہلچل مچادی

datetime 11  مئی‬‮  2016 |

انقرہ (این این آئی)دہشت گردوں کے لئے یورپ کا کردار،ترک صدرکے خطاب نے دنیا میں ہلچل مچادی،ترک صدر رجب طیب اردگان نے الزام عائد کیا ہے کہ یورپ دہشت گرد گروہوں کے سیاسی بازوؤں کا گڑھ بن چکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ترکی پر کی جانے والی یورپی تنقید کو بھی مسترد کر دیا۔اپنے ایک خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ یورپ دنیا بھر کے دہشت گرد گروہوں کے سیاسی بازوؤں کا مسکن بن چکا ہے۔ ترکی میں انسداد دہشت گردی قوانین پر یورپی تنقید پر سخت برہم ہوتے ہوئے انہوں نے اسے سیاہ مذاق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ترکی کو مشورے دینے کی بجائے خود اپنے ہاں انسدادِ دہشت گردی قوانین تبدیل کرے۔اپنے خطاب میں ایردوآن نے واضح الفاظ میں کہا کہ یورپی یونین ہرحال میں شینگن ممالک کے لیے ترک باشندوں پر پیشگی ویزے کے حصول کی شرط رواں برس اکتوبر تک ختم کر دے ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ رواں برس اکتوبر تک ترک باشندوں پر شینگن علاقے میں سفر کے لیے ویزے کا معاملہ حل ہو جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنا وعدہ ایفا کریں گے اور اکتوبر تک یہ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یورپی یونین کی جانب سے انقرہ حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ ترکی میں انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کو یورپی یونین کے معیارات کے مطابق بنائے۔ یورپی یونین کے مطابق ترکی کو ابھی اس سلسلے میں متعدد قانونی تبدیلیاں کرنا ہیں۔یہ بات اہم ہے کہ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان رواں برس مارچ میں طے پانے والی ایک ڈیل کے تحت ترکی سے کہا گیا تھا کہ وہ بحیرہء4 ایجیئن عبور کر کے یونان پہنچنے والے مہاجرین کے بہاؤ کو روکے، جب کے اس کے بدلے اسے کئی بلین یورو امداد کے علاوہ اس کے شہریوں کے لیے شینگن ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کی اجازت دی جائے گی۔تاہم قریب 79 ملین آبادی کے ملک ترکی کے شہریوں کی ویزا فری انٹری سے متعلق متعدد یورپی ممالک کی جانب سے تحفظات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…