ورجینیا (این این آئی) ویسٹ ورجینیا میں امریکی صدارتی نامزدگی کے لیے ہونے والے پرائمری انتخابات میں ڈیمو کریٹک امیدوار برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی ، ری پبلکن کے واحد ڈونلڈ ٹرمپ ویسٹ ورجینیا اور نیبراسکا سے کامیاب قرار پائے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاستوں ویسٹ ورجینیا اور نیبراسکا میں ڈیمو کریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات منعقد کیے گئے ۔ ویسٹ ورجینیا میں ڈیمو کریٹ امیدوار برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کو شکست سے دوچار کر دیا ۔برنی سینڈرز انتخاب جیتنے کے بعد صدارتی امیدوار بننے کے لیے پْر امید ہے ۔ تاہم مجموعی طور پر وہ ہلیری کلنٹن سے پیچھے ہیں ،آئندہ مہینے کیلیفورنیا کے پرائمری انتخابات جیتنے کی صورت میں وہ ہیلری کلنٹن کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں ۔دوسری جانب رپبلکن پارٹی کے واحد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ویسٹ ورجینیا اور نیبراسکا ریاست میں فاتح قرار پائے ہیں ۔ کوئی حریف مدمقابل نہ ہونے کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار تصور کیے جاتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































