اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد پر خار دار تار لگانے کے معاملے پر پھرتنازعہ اُٹھ کھڑا ہوا

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاک افغان سرحد پر خار دار تار لگانے کے معاملے پر تنازعے کے بعد بدھ کو بھی سرحد مکمل طور پر بندرہی ٗ جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔طورخم سرحد پر دونوں جانب سے کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب پاکستان کی جانب سے سرحد پر خاردار تار نصب کی جا رہی تھی۔ مقامی اہلکاروں کے مطابق افغانستان کی سرحد پر تعینات فورس کے اہلکاروں نے خاردار تار لگانے پر اعتراض کیا جس کے بعد تار کی تنصیب کا کام تو روک دیا گیا تاہم سرحد کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ٗاطلاعات کے مطابق افغان فورسز نے کہا کہ وہ کابل میں اعلیٰ حکام کو اس بارے میں مطلع کریں گے جس کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔اہلکاروں نے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے فرنٹیئر کور کے کمانڈر کرنل طارق اور لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے شرکت کی جبکہ افغانستان کی جانب سے افغان بارڈر پولیس کے کمانڈر زبیح اللہ اور نثار احمد شامل تھے۔اجلاس میں سرحد پر اقبال چیک پوسٹ کے قریب پل اور خار دار تار نصب کرنے کا معاملہ زیر بحث رہا۔ اس اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ جب تک سرحد پر خار دار تار نصب کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تب تک یہ سرحد آمدو فت کیلئے بند رہے گی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…