جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

قومی کرکٹر احمد شہزاد کا دورہ انگلینڈ، چیئر مین نے گرین سگنل دیدیا

datetime 11  مئی‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹر احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ کے کیمپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ¾ چیئرمین پی سی بی نے گرین سگنل دے دیا، سلیکشن کمیٹی کو اعتراض نہ ہوا تو انھیں کیمپ میں شامل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو خط لکھا جس میں انھوں نے اپنا ڈسپلن بہتر بنانے کا یقین دلایا۔احمد شہزاد نے خط میں لکھا کہ وہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں دیں گے اور کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے احمد شہزاد کو شامل کرنے کا گرین سگنل مل گیااب ان کی کیمپ میں شمولیت کا انحصار سلیکشن کمیٹی پر ہے۔انضمام الحق نے کوئی اعتراض نہ کیا تو احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ کے کیمپ میں شامل کرلیا جائے گا۔کچھ روز پہلے احمد شہزاد نے کہا تھا کہ انھوں نے کوئی غلطی نہیں کی تو معافی کس چیز کی مانگیں؟ایبٹ آباد میں دورہ انگلینڈ کے لیے بوٹ کیمپ چودہ مئی سے شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…