پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعید اجمل کی محنت کام نا آئی، ایک بار پھر ناکام ہو گئے

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کی ناکامی کھل کر سامنے آنا شروع ، سعید اجمل ،ذوالفقار بابر اور صہیب مقصود فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکا م رہے ،فواد عالم ، یونس خان اور محمد رضوان سب سے فٹ کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا اہتمام کیا جہاں کرکٹر ز کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے ، فٹنس ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے فٹنس کے میعار کے لیے 17پوائنٹس رکھے گئے تھے ، آف سپنر سعید اجمل ، لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر اور مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود زخمی ہونے کے باعث فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے جبکہ کیمپ سے ڈراپ ہونے والے عمر اکمل کی فٹنس کا میعار 16پوائٹس رہا۔مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 17فٹنس لیول کے ساتھ ٹاپ پر رہے جب کہ تجربہ کار بلے باز یونس خان 18پوائنٹس لیکر ٹاپ لیول پر رہے،آل راو¿نڈر انور علی ، سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض کی فٹنس میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد فٹنس کا گزشتہ میعار برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…