تیونس (نیوزڈیسک) تیونس کے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے تقریباً 2 ہزار افراد کو بیرون ملک عسکریت پسندی کی تربیت حاصل کرنے کی غرض سے جانے کے لیے روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کہنا کہ اِمسال جنوری سے لے کر اب تک انہوں نے دہشت گردوں کے33 دفاتر کو بند کیا ہے اور اس وقت 1400 افراد پر دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کے الزام پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ تیونس میں2011ءکے انقلاب کے بعد پیدا ہونے والے خلفشار کے باعث دہشتگرد تنظیموں کا عمل دخل بڑھ گیا ہے۔