جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

شامی حکومت جنگ بندی کے معاہدے کی پاس داری کرے، امریکا و روس

datetime 10  مئی‬‮  2016 |

ماسکو (نیوزڈیسک) امریکا اور روس نے شامی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چند ہفتے قبل طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی پاس داری کرے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے مشترکہ بیان میں روس نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ شام کے حکام کو پابند کرے گا کہ ا±ن علاقوں کی فضائی حدود کے اوپر پروازیں کم کردے جہاں شہریوں کی کثیر تعداد آباد ہے یا وہ علاقے جہاں جنگ بندی میں شریک فریق مکین ہیں۔امریکا نے کہا ہے کہ وہ خطے کے اتحادیوں کی حمایت اور اعانت بڑھا دے گا، تاکہ ا±ن کی سرحدوں کے اندر دہشت گرد تنظیموں کے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت، اسلحہ یا مالی امداد گھٹائی جائے۔ واضح رہے کہ ان دونوں ممالک کے زور پر ہی شامی حکومت اور صدر بشار الاسد کے خلاف برسر پیکار باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اب بھی اس کی فریقین کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…