اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سعودی عر ب پرمزائل حملہ ۔۔۔۔

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعائ(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یمن سے سعودی عرب میں ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا ۔ عرب اتحاد نے میزائل حملے کو یمنی باغیوں کی ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق یمنن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل مملکت میں ایک غیرآباد علاقے میں گر کر پھٹا ہے جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔یمن سے میزائل حملے کے بعد سعودی عرب کی مسلح افواج نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یمن سے سعودی عرب میں میزائل حملے کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے حوثی باغیوں اور منحرف صدر عبداللہ صالح کو اس واقعے کا ذمہ دارقرار دیا۔ یہ میزائل حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اتحادی ممالک عالمی برادری یمن میں قیام امن کے لیے کوشاں ہےاور کویت کی میزبانی میں مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب یمنی حکومت نے باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شدت پسند باغیوں کے خلاف زمان ومکان کی قید سے آزاد ہو کر کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہے۔ حکومت کا کہنا تھا کہ باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی سختی سے روک تھام کی ضرورت ہے۔حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثی باغیوں کو یمن میں انارکی پھیلانے اورامن بات چیت اور ملک استحکام کو داو¿ پر لگانے کی سازشوں کی سختی سے روک تھام کرائے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…