ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے فرانسیسی تاجرسائرل اکزین فینس سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ جب شادی کریں گی تو سب کو بتائیں گی اور دعوت عام دیں گی۔ٹوئٹر پر شادی کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے ملیکہ شراوت کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بے بنیاد باتیں اور افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔میرے چاہنے والے میری شادی کا انتظار کریں۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال میری توجہ کینز میلے پر ہے۔