ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا اپنی شادی کا شاندار عشائیہ ممبئی میں دیں گی۔بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق پریتی زنٹا جن کی شادی بزنس مین گینی گڈ اینیف سے29فروری کو ہوئی تھی ، انہوں نے شادی کی تقریب میں چندقریبی لوگوں کو مدعو کیا تھا تاہم بالی وڈ سے وابستہ شخصیات کے لئے وہ شاندار عشائیہ ممبئی میں پرتعیش پلس ساوتھ ممبئی ہوٹل میںدیں گی۔ذرائع کے مطابق اس عشائیہ کی خصوصی تقریب کا اہتمام 13 مئی کو کیا جائے گا۔