لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ شوبزمیں کام کرنے کا جنون لے کر آئی ہوں،بالی وڈ سے بلاوا آیا تو ضرور جاو¿ں گی۔ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشارہوکرجب اس شعبے میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔ فلموں کی کامیابی نے میرے پرستاروں کی تعدادمیں بے پناہ اضافہ کیا ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری تیزی کے ساتھ ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے۔ پڑھے لکھے فنکاراورتکنیک کاروں نے ایک نئی اننگز شروع کی ہے جس کا زبردست رسپانس سامنے آرہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ بالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی توضرور کام کروں گی، وہاں کام کرتے ہوئے مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا، کیونکہ بالی وڈ میں فلم کو بنانے کے لیے جہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔وہیں اس کی پروموشن کے لیے بھی بھاری بجٹ مختص ہوتا ہے۔ جب کہ ہمارے ہاں جدید ٹیکنالوجی سے ابھی فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں، اس کے علاوہ فلم کی پروموشن کے لیے بھی حال میں کام ہونے لگا ہے، جوبہت خوش آئند ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران کی ذمے دار حکومت ہے اگر حکومت پاکستان فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرتی تو حالات اس قدر خراب نہ ہوتے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بہت سی سیاسی جماعتوں کی حکمرانی رہی لیکن کسی نے بھی سنجیدگی اوردلچسپی سے فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے اقدامات نہ کیے حالانکہ کسی بھی ملک کی شناخت اس کی ثقافت اور فنون ہوتے ہیں مگر ہمارے ہاں توبڑی ذمے داری کے ساتھ وزارت ثقافت کوہی ختم کردیا گیا۔انھوں نے کہا کہ میں نے فلم اورٹی وی کے شعبوں میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے اوریہ سلسلہ جاری ہے۔ میرے نزدیک سیکھنے کا عمل تا عمر جاری رہنا چاہیے۔ جولوگ خود کوپرفیکٹ سمجھتے ہیں ان کوآنے والے دور میں بہت سے مسائل کا سامنا رہتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے سینئرز سے تو رہنمائی لیتی ہی ہوں، مگر اپنے جونیئرز سے بھی سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
بالی وڈ سے بلاوا آیا تو ضرور جائوں گی، مہوش حیات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی



















































