ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار اکشے کمارنے کہا ہے کہ مزاحیہ فلم ”ہاﺅس فل3“میں کام کرنا زیادہ پسند ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اکشے کمار نے کئی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ مزاحیہ فلموں میں کام کرنے کے دوران کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب ہلکی پھلکی مزاحیہ فلمیں کرتا ہوں تو کافی آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ وقت تک میں تناﺅ میں تھا جب میں ”ایئر لفٹ“ جیسی فلمیں کر رہا تھا تاہم مجھے” ہاﺅس فل“ جیسی فلموں میں کام کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ہاﺅس فل3“کی شوٹنگ کے دوران ہم نے کافی اچھا وقت گزارا۔واضح رہے کہ ”ہاﺅس فل 3“ میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنینڈس ، نرگس فخری اور لیزا ہیڈن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔