لاہور ( این این آئی) پی ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسروں نے کہا ہے کہ اداکارہ جگن کاظم نے پی ٹی وی کے ساتھ نجی ٹی وی کے ساتھ بھی شو کی میزبانی کا معاہدہ کر کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ جگن کاظم نے پی ٹی وی کے مارننگ شو کرنے کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی بھی میزبانی شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے پی ٹی پر کام کرنے والے پروڈیوسروں نے کہا ہے کہ جگن کاظم نے پی ٹی وی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت وہ پی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گی مگر انہوں نے پی ٹی وی قوانین کو بالاطاق رکھتے ہوئے نجی ٹی وی چینل میں کام شروع کر دیا ہے ۔ ایسا دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ہے ۔ پروڈیوسروں کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پی ٹی وی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کو نوٹس لینا چاہیے ۔ دیگر صورت پی ٹی وی کے پروڈیوسروں کو بھی نجی ٹی وی چینل پر مکمل آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔