اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

یورپی ممالک کے پاس رحم ہے نہ انصاف ،صرف ۔۔۔! ترک صدرایردوآن کی جذباتی تقریرنے ہلچل مچادی

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے داعش کے خلاف برسرجنگ بین الاقوامی اتحاد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف ترکی کو سپورٹ نہیں کر رہا۔ اتوار کے روز استنبول میں خطاب کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ انہوں (اتحاد) نے ترکی کو چھوڑ دیا ہے کہ وہ تنہا داعش کے خلاف لڑے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب میں ترکی کے صدر نے نام لیے بغیر یورپی ممالک پر الزام عائد کیا کہ ان ممالک نے شامی مہاجرین کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے محض اس وجہ سے یہ مہاجرین ان کے لیے تشویش کا ذریعہ بن رہے تھے۔رجب طیب ایردوآن کا مزید کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف لڑنے کا دعویٰ کرنے والوں میں کوئی بھی ایسا نہیں جس نے داعش کو اتنا نقصان پہنچایا ہو جتنا ہم نے پہنچایا ہے۔ نہ کسی نے وہ بھاری قیمت چکائی جو ہم نے ادا کی ہے۔ ان لوگوں نے ہمیں تنظیم کے خلاف لڑائی میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔ اس کا نتیجہ کبھی خودکش دھماکوں کی شکل میں اور کبھی کیلیس (شام کی سرحد کے نزدیک واقع شہر) پر حملوں کی صورت میں ہمیں تکلیف دے رہا ہے۔ جب ترکی نے مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھولے تو انہوں نے اپنے دروازے بند کر ڈالے محض اس بنیاد پر کہ مہاجرین ان کے لیے تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔ ان کے پاس نہ ہی رحم ہے اور نہ ہی انصاف بلکہ صرف آمریت ہے۔ ہم ایک محفوظ زون کے قیام کے ذریعے شام کے بحران کا حل چاہتے ہیں ساتھ ہی ان وجوہات کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں جن کے سبب لوگ ہجرت پر مجبور ہو رہے ہیں، تاہم انہوں (یورپ) نے مہاجرین کے لیے ہماری پیش کش کی روش تبدیل کرنے کی کوشش کی



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…