پیرس (این این آئی)فرانس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر جن پر خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کو جنسی طور پر حراساں کرنے کا الزام تھا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔فرانسیسی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواتین اراکین پارلیمنٹ نے بتایا کہ ڈپٹی سپیکر ڈینس بوپین نے ایک خاتون رکن کو نا مناسب طریقے سے ہاتھ لگایا تھا جبکہ کئی دیگر خواتین اراکین کو انھوں نے فحاش پیغامات بھیجے تھے۔ڈینس بوپین کے وکیل نے کو بتایا کہ ان کے موکل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ ان خواتین کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کریں۔