بیجنگ(نیوز ڈیسک)جنوبی چین کے فوجیان صوبے میں ایک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں33 تعمیراتی ورکرز دب کر رہ گئے ۔ لاپتہ ورکرز کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ33افراد گیلی مٹی اور پتھروں کے انتہائی بڑے حجم کے نیچے دب کر رہ گئے ہیں۔ کیچڑ اور پتھروں میں سے اب تک جو سات ورکرز نکال گئے ہیں، وہ شدید زخمی ہیں اور اْن کے بدن کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ لاپتہ افراد کو ڈیٹیکٹرز کی مدد سے ڈھونڈا جا رہا ہے۔ گزشتہ روزشدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ فوجیان صوبے کی تائننگ کاؤنٹی میں ہوئی۔