لاہور(نیوزڈیسک) ماڈل واداکارہ عینی جعفری کو معروف ٹی وی ڈائریکٹر حسام حسین نے کامیڈی فلم ”بلو مائی“ میں عثمان خالد بٹ اور صدف کنول کے ساتھ مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا ہے۔عینی جعفری نے فنی کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”زپ بس چپ رہو“ سے کیا بعدازاں ”بدتمیز“ اور ”کتنی گرہیں باقی ہیں ابھی “ کے علاوہ پروڈیوسر واداکار ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی“ سے ڈبیو کیا ۔ مذکورہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور اس میں عینی جعفری کی پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا ۔عینی جعفری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اچھل کود دیکھنے کا زمانہ گیا اب معیاری فلمیں بنیں گی تو لوگ سینما گھروں میں دیکھنے آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ”میں ہوں شاہد آفریدی“ میں کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا، کیونکہ اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی نے پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس فلم نے کروڑوں روپے کے سرمائے سے بنائی جانیوالی بالی وڈ فلم کو ٹف ٹائم دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ ہمایوں سعید کو جاتا ہے جنہوں نے ان حالات میں فلم بنائی جب کوئی بھی پروڈیوسر رسک لینے کو تیار نہیں تھا ۔عینی جعفری نے کہا کہ ”بلو مائی“ ایک کامیڈی اور میوزیکل فلم ہے۔ اس میں ایک شوخ وچنچل لڑکی کا رول کر رہی ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ باکس آفس کی ترجیحات بدل چکی ہیں۔ فلم بین اچھل کود کی بجائے معیاری تفریح چاہتے ہیں ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جو زیادہ تر نئے ہیں وہ بھی جدید تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے منفرد موضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں ۔
ماڈل واداکارہ عینی جعفری کوفلم”بلو مائی“ میں کاسٹ کرلیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
وراثت
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی



















































