پیرس (این این آئی) فرانسیسی وزیراعظم مانوئیل والز نے امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو براآدمی قرار دیدیا۔۔سینیٹ کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے والز نے کہا کہ دیکھیں اس وقت امریکا میں کیا ہو رہا ہے، ٹرمپ ایک چھوٹے آدمی ہیں بلکہ میں یہاں تک کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایک برے آدمی ہیں۔فرانسیسی وزیراعظم نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس میں دائیں بازو کی شدت پسند جماعت نیشنل فرنٹ کے درمیان ایک متوازی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ جمہوری معاشرے عالمگیریت اور اس میں دہشت گرد خطروں کیخلاف برسرجنگ ہیں تو دوسری جانب ساری دنیا میں عوامیت نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔