اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ،یونان نے خبردارکردیا

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(این این آئی)یونان نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے ممکنہ اخراج مہاجرین کے بحران کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔یونان کے نائب وزیر دفاع اور مہاجرین سے نمٹنے والے محکمے کے سربراہ دیمیتریس وٹساس نے جرمن ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کہاکہ پناہ گزینوں کی یورپ آمد روکنے کے لیے ترکی کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے میں یورپ کو قریب ایک سال لگا ہے اور اب اس موقع پر برطانیہ کا یورپی یونین سے ممکنہ اخراج کسی بڑے دھچکے سے کم نہ ہو گا، اس ممکنہ پیش رفت کے نتیجے میں مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کی یورپ کی جامع اور موبوط کوششیں ہی نہیں متاثر ہوں گی بلکہ اس کی وجہ سے کئی ریاستوں کو اس مسئلے سے انفرادی طور پر نمٹنے یا پھر سرے سے ہی نہ نمٹنے کا اندیشہ ہے۔یونان کے نائب وزیر دفاع اور مہاجرین سے نمٹنے سے متعلق محکمے کے سربراہ دیمیتریس وٹساس نے اپنے انٹرویو میں سیاسی پناہ سے متعلق قانوی امور کے ماہرین کی قلت پر بھی شکایات کی۔ انہوں نے کہاکہ یہاں 158 ماہرین اور سینکڑوں مترجموں اور دیگر اشیا کو ہونا چاہیے تھا لیکن اب تک صرف پچاس ماہرین کام کر رہے ہیں اور یومیہ بنیادوں پر سیاسی پناہ کی صرف پچاس درخواستوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کے بقول یہ طے شدہ رفتار سے پانچ گنا کم ہے، جس سبب اپنے ملک میں پھنسے چون ہزار پناہ گزینوں کا بوجھ یونان کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…