اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

دنیا کا مشہور ترین ہتھیاربنانے والی کمپنی فیشن کی دنیا میں آگئی

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی میڈیا نے کہاہے کہ چھوٹے ہتھیار تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کلاشنکوف کنسرن ہتھیاروں کی فروخت پر مغربی پابندیاں لگ جانے کے بعد فیشن کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہے۔روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا میں مشہور اے کے 47 رائفل بنانے والی کمپنی کلاشنکوف کنسرن فوجی سٹائل کے روز مرہ کے ملبوسات اور دیگر اشیا بنائے گی۔ کمپنی نے یہ فیصلہ اے کے 47 پر مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے کیا ہے۔کلاشنکوف کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ویلادیمیر دیمیتری کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے قبل شکار اور کھیلوں کے لیے تیار کیے گئے ہتھیاروں کی 70 فیصد فروخت یورپ اور امریکہ میں ہوتی تھی۔ پابندیوں کے بعد کمپنی اب روسی صارفیں کی ضروریات پر توجہ دے گی۔تاہم سوشل میڈیا میں اس اعلان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہتھیار بنانے والی فیکٹریاں بند کر دو کیونکہ اب اس میں فائدہ نہیں ہے اور اس کی جگہ لیس کے زیر جامعہ بنانے شروع کر دیے جائیں۔ایک اور صارف نے لکھا یہ ملبوسات کتنے کیلیبر کے ہوں گے اور کیا اس میں گرینیڈ لانچر بھی نصب ہو نگے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…