جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں افراد پھنس گئے

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ متصل صوبے ساسک چیوان تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔گرم اور خشک ہواو¿ں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف سینکڑوں فائر فائٹرز کو مشکل پیش آ رہی ہے۔یہ آگ پہلے ہی اب تک فورٹ مک مرے شہر سے 80 ہزار افراد کے انخلا کی وجہ بن چکی ہے۔ہزاروں افراد شہر کے شمال میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد انخلا کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔البرٹا کی وزیراعلیٰ ریچل نوٹلی کا کہنا ہے کہ ’فورٹ مک مرے میں آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’ پیشنگوئی کی گئی ہے کہ درجہ حرارت 20 سے اوپر رہے گا اور 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے۔ ایسے حالات میں حکام نے ہمیں بتایا ہے کہ جنگلات والے علاقوں میں آج اس آگ میں دگنا اضافہ ہو سکتا ہے۔تاہم اتوار اور پیر کے روز بارش ہونے کا امکان ہے جس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔شہریوں سے اپنے مکانات خالی کر دینے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ بعض کو طیاروں کی مدد سے نکالا گیا ہے۔ جمعے کو 5500 افراد کو نکالا گیا جبکہ مزید 4000 افراد کو نکالا جانا ہے۔اب تک 300 سے زیادہ پروازوں کے ذریعے فورٹ میک مرے سے ہزاروں افراد کو صوبائی دارالحکومت ایڈمونٹن پہنچایا گیا ہے۔پولیس کی نگرانی میں ڈیڑھ ہزار گاڑیوں کے قافلے کو شہر کے جنوبی حصے سے گزرنا تھا لیکن جمعے کی شام اسے شعلوں کے سبب ایک گھنٹے تک رکنا پڑا۔اس شدید آگ کے نتیجے میں 1600 کے قریب مکانات اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں تاہم کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔فورٹ مک مرے کینیڈا کے تیل پیدا کرنے والے علاقے میں ہے اور آگ کی وجہ سے ایک تہائی تیل کی پیداوار روک دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…