ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے وسطی صوبہ طائف میں انتہا پسندوں کی فائرنگ سے ایک سعودی فوجی ہلاک ہو گیا۔ اتوار کو سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جھڑپوں کے بعد حکومتی سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ اِس حملہ کے دوران ایک حفاظتی چیک پوسٹ پر دو حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سعودی فوجی کی ہلاکت ہوئی۔ علاقے میں سکیورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور اس عمل کے دوران بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔