جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی ٹیم کو واہگہ بارڈر پر کیوں روکا ؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 8  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کبڈی ٹیم کلیئرنس کے بعد واہگہ بارڈر پر پہنچی تھی ، بھارتی کبڈی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لے پاکستان آئی ، بھارتی کبڈی ٹیم کو واپسی پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کلیرنس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں واہگہ بارڈر پر روکا گیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کبڈی ٹیم تیسرے ایشیائسرکل سٹائل کبڈی کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری بار ایشیاء کبڈی کپ جیت تھا ۔فائنل معرکے میں پاکستان نے بھارت کو 31پوائنٹس کے مقابلے میں 50پوائنٹس سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا،پاکستانی کبڈی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ،ٹورنامنٹ میں بھارت نے دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واہ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل معرکہ پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا،فیصلہ کن معرکے میں دلچسپ مقابلہ ہوا،میچ میں پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی برتری قائم رکھی ،میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کو بھارت پر 15 پوائنٹس کے مقابلے پر 24پوائنٹس کی برتری حاصل تھی ،پاکستان کبڈی ٹیم نے میچ ختم ہونے تک اپنی برتری کو برقرار رکھا اور بھارت کو31پوائنٹس کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے شکست دیکر مسلسل دوسری بار ایشیاء کبڈی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ٗپاکستان کی جانب سے مانا جٹ،شفیق چشتی ،وقاص بٹ،بلال محسن ڈھلوں ،رانا محمد عاطف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں ایران نے افغانستان کو 14 پوائنٹس کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 6ممالک نے شرکت کی جس میں بھارت ،افغانستان،ایران،سری لنکا اور نیپال نے شرکت کی،ٹورنامنٹ 2مئی سے 6مئی تک واہ سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2دفعہ ایشیائکبڈی کپ کھیلا گیا جس میں ایک مرتبہ پاکستان اور ایک بار بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…