نیویارک(نیوز ڈیسک )امریکی صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں مگر امریکی جسے سب سے براسمجھتے ہیں وہ روسی صدر ہیں جوٹرمپ کو اچھے لگتے ہیں ۔بات بے بات مخالفین کی نفرت مول لینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے نزدیک اچھے اور برے کا پیمانہ کیا یہ راز انہوں نے واشنگٹن کے ایک جلسے میں بتادیا۔انہیں اچھا کہنے والا اچھااور براکہنے والا برا، امریکی روسی صدر کو بھلے برا کہتے رہیں ، پیوٹن نے ٹرمپ کی تعریف کی ، وہ بھی انہیں اچھا ہی کہیں گے ۔اس جلسے میں بھی ٹرمپ کا ایک مخالف سامنے آٓگیا، ٹرمپ نے پہلے منہ بنایا اور پھر اسے باہر نکلوادیا۔ٹرمپ نے اس جلسے میں بھی ہیلری پر تنقید کا موقع ضائع نہ جانے دیا ، کلنٹن کے معاشقے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان خواتین کی زندگیاں تباہ کرنے میں ہیلری کا ہاتھ ہے ۔