جرمنی(نیوزڈیسک)مسلمان والدین کی لے پالک بیٹی کے مذہب کی تبدیلی،عدالت نے حکم جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق جرمنی کی ایک عدالت نے ایک مسلمان لڑکی کے منہ بولے عیسائی والدین پر بچی کا مذہب تبدیل کرنے سے متعلق پابندیاں عائد کردی ہیں اور حکم دیا ہے کہ اگر بچی کامذہب تبدیل کیاجاتا ہے تو اس کے لئے اس کے سگلے والدین کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا،جرمنی کے صوبے نانرتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر ’’ہم‘‘ میں عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا،یہ مقدمہ ایک مسلمان لڑکی کو گود لینے والے والدین اور اس بچی کی سگی ماں کے درمیان تھا۔بتایاگیاہے کہ بچی کو گود لینے والے والدین عیسائی ہیں جبکہ اس کے والدین مسلمان ہیں۔