اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

خلیج عربی یا خلیج فارس؟ایران نے انتباہ کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)یران نے امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے میں خلیج عربی کی عبارت استعمال کیے جانے پر سرکاری طور پر احتجاج کیا ہے۔ قرارداد میں واشنگٹن حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی پانی میں ایرانی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ایرانی سرکاری ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کو احتجاجی یادداشت حوالے کی جس میں “ایران میں امریکی مداخلت کے لہجے اور خلیج کے لیے جعلی نام کے استعمال” کی مذمت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران خلیج عربی کے لیے خلیج فارس کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔متعدد علاقائی تنظیموں کی جانب سے جاری قراردادوں میں خطے کے ممالک کے امور میں ایران کی مداخلت اور دہشت گرد تنظیموں کی سپورٹ کی مذمت کی جاچکی ہے۔ ان میں اسلامی تعاون تنظیم، خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ شامل ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کا یہ اقدام امریکی پارلیمنٹ کے ریپبلکن رکن رینڈی فوربز کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے خلاف احتجاجا سامنے آیا ہے۔ فوربز نے اپنی قرارداد کے مسودے میں “خلیج عربی” کے نام کو باور کرایا ہے۔یاد رہے کہ ایران نے پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر حسین سلامی کی زبانی امریکی بحری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ یہ ردعمل امریکی کانگریس میں ایک نئی قرارداد کے منصوبے کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ اس قرارداد کا مقصد تہران کی جانب سے نیوکلیئر وارہیڈ لے جانیوالے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے جاری رکھنے کے بعد ایران کے میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کرنا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…