اسلام آباد(نیوزڈیسک)پانامہ لیکس کا بڑا ڈیٹا بیس اب عوام کی دسترس میں ،تاریخ کے اعلان نے تھرتھلی مچادی، تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز کے ڈیٹا بیس کو عوام کی دسترس میں پیر کے دن سے پیش کئے جانے کا اعلان ہوگیا ہے ،پیر کے دن سے عوام کسی بھی جگہ سے ازخود دیکھ سکیں کہ ان پیپرز میں کن سیاسی شخصیات ،بزنس مین اوردیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کا نام ہے ،گوگل کی طرز پر بنایاگیا سرچ ایبل ڈیٹا بیس کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ اس کا رات دو بجے لائیو منظر عام پر آنے کا امکان ہے ،ان پیپرز میں 368,000 افراد سمیت 300,000 آف شور کمپنیوں کے بارے میں معلومات شامل ہیں ، ان پیپرز کو انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلزم نے جاری کیا ہے،عوام اس میں کمپنیوں اور ان کے آفیشل مالکوں کے بارے میں بھی جان سکیںگے ،کنسورشیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر ماریانا واکر نے بتایا کہ سرچ ٹول میں آسانی کے ساتھ صرف کمپنی یا شخصیت کا نام ٹائپ کرکے بھی جانا جاسکے گا ۔