کھٹمنڈو(نیوزڈیسک)نیپال بھارت کیخلاف ڈٹ گیا،وہ کام کردکھایا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا،صدر کادورہ منسوخ، سفیر واپس بلالیا،نیپال کی حکومت نے ملک کے ماؤنواز سیاسی پارٹی کی حمایت کرنے پر نئی دہلی سے اپنا سفیر واپس طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ پرسوں پیر سے نیپال کی خاتون صدر بندیا دیوی بھنڈاری کے بھارت کے پہلے دورے کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی اور کھٹمنڈو حکومتوں کے درمیان تازہ کشیدگی کی وجہ ماو نواز سیاسی پارٹی کی طرف سے موجودہ مخلوط حکومت کی حمایت ختم کرنے کا اعلان تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی و سفارتی حلقوں کے مطابق اِس سیاسی پیشرفت کو بھارت کی حمایت حاصل ہے۔ نئی دہلی میں نیپالی سفیر کو بھی اِسی بنیاد پر واپس طلب کیا گیا ہے کیونکہ وہ بھی اپوزیشن کی حمایت میں تھے۔