اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صادق خان کو لندن کا میئرمنتخب ہونے پر مبارک باد پیش کر تے ہیں ۔واضح رہے کہ صادق خان نے واضح برتری سے زیک گولڈ سمتھ کو میئر شپ کے الیکشن میں شکست دیدی ہے اور پہلے مسلمان میئر منتخب ہونے کااعزاز حاصل کر لیا۔