کوئٹہ(نیوزڈیسک)سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی نے ترقیاتی اسکیموں میں کمیشن لینے کا بھی اعتراف کر لیا نیب کاسابق وزیراعلٰٰ اور سابق مشیر خزانہ سے بھی تحقیقات کر نے کا فیصلہ کر لیا نیب ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی نے ابتدائی تفتیش کے بتایا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں بھی کمیشن لینے کا اعتراف کیا اور کہا ہے کہ یہ کمیشن صرف میں نہیں بلکہ ان تمام اعلیٰ حکام کو بھی دیئے جا تے تھے جو حکومت میں شامل تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق مشیر خزانہ سے بھی تحقیقات کر نے کا فیصلہ اور نیب حکام نے یہ بھی پتہ چلایا کہ پیسہ کہاں سے آیا اور کس کس نے کھایا سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو عدالت کی جانب سے14روزہ جسمانی ریمانڈ پر لینے کے بعد مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔