واشنگٹن/لندن (نیو زڈیسک )لندن کا میئر منتخب ہونے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی لیبر پارٹی کے صادق خان غیر ملکی میڈیا کی توجہ کر مرکز بن گئے جبکہامریکہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیئے جانے والوں میں صادق خان کا نام بھی شامل ہے جن کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی چلی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے میئر کا انتخاب جیتنے کے بعدبرطانوی لیبر پارٹی کے صادق خان کی کامیابی کا چرچہ نہ صرف برطانیہ بلکہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔ امریکہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیئے جانے والوں میں صادق خان کا نام بھی شامل ہے جن کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی چلی جا رہی ہے۔میئر لندن کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے والوں کی تعدادایک لاکھ سے کچھ کم ہے جبکہ اس وقت صادق خان امریکہ میں گوگل کی ٹاپ 10سرچز میں شامل رہے۔امریکی شہری لندن میئر کی زندگی سیاسی جدوجہد اور میئر لندن کے الیکشن میں کامیابی تک کے سفر کا مطالعہ کر ہے ہیں۔علاوہ ازیں امریکی اخبارات میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں بھی صادق خان کا نام نمایاں ہے،واشنگٹن پوسٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر میئر لندن کے انتخابات کی ہے۔