کراچی (نیوزڈیسک) ہفتہ کی صبح انسداددہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیزتقریرکیس کی سماعت عدالت نے ایم کیوایم کے 20رہنماﺅںکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،وسیم اختر خواجہ اظہار احسن ،رﺅف صدیقی اورقمرعدالت میں پیش ہوئے تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کورٹ میںاشتعال انگیزتقریرکیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ڈاکٹرفاروق ستار،خالدمقبول صدیقی ،ریحان ہاشمی،رشید گوڈیل،سیف یارخان سمیت 20رہنماﺅںکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،تفتیشی افسرکی عدم حاضری پرعدالت کااظہار برہمی ملزمان کے وکیل کی درخواست پرسماعت 4جون تک ملتوی کردی گئی۔