اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

شام میں داعش نے 5 عراقی ذبح کر ڈالے

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے قتل و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں دہشت گرد تنظیم نے شام کے شہر البوکمال میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ شہر ولایت الفرات کے نام سے معروف علاقے میں پایا جاتا ہے جس میں عراق کا سرحدی شہر القائم اور اس کے نواحی علاقے بھی شامل ہیں۔داعش کی گزشتہ وڈیو ٹیپس کے منظرناموں کی طرح اس بار بھی پانچ مرد نارنجی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس نظر آرہے ہیں جن کو تنظیم کے ارکان نے ذبح کرنے کے بعد ان کے سر کاٹ دیے۔انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کے مطابق یہ پانچوں افراد عراقی شہری تھے جن کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے ولایت الفرات کے شامی جانب لایا گیا۔ بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول افراد کا تعلق عراقی قصبے القائم سے ہے۔یاد رہے کہ داعش نے 2 مئی کو بھی البوکمال شہر سے تعلق رکھنے والے 3 شامی نوجوانوں کو قتل کر دیا تھا۔ ان پر شامی سرکاری فوج کے منحرف افسران اور اہل کاروں کی فورس جیش ِ ح±رکے ساتھ تعاون کا الزام عائد کیا گیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…