پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سستے گھر،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی اورروزگا ر کی فراہمی کے وعدے پورے کریں گے ٗصادق خان

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)لندن کے پہلے مسلما ن اور پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مجھ جیسا بندہ لندن کا میئر بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مہم کئی حوالوں سے متنازعہ رہی تاہم مجھے فخر ہے کہ لندن کے لوگوں نے امید کو خوف پر ترجیح دی۔صادق خان نے کہا کہ خوف کی سیاست کی ہمارے شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے اسے کبھی ویلکم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے وعدوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی،سستی ہاؤسنگ سکیمز ،روزگار میں اضافہ اور انٹرپرائززپر سے ٹیکسوں کی کٹوتیوں کے حوالے سے کیئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔خیال رہے کہ لندن میں مقامی کونسلز اور میئر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد لیبر پارٹی کے پاکستانی نڑاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہو گئے ہیں۔صادق خان کو 13 لاکھ دس ہزار 143 جبکہ ان کے مخالف ٹوری پارٹی کے زیک گولڈسمتھ کو نو لاکھ 94 ہزار 614 ووٹ ملے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…