ملتان،شیخو پورہ (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ شرمناک بات ہے کہ جس نے بلوچستان کے وسائل اور بجٹ کا تحفظ کرنا ہے وہی ڈاکہ ڈال رہا ہے اپوزیشن نے احتساب کے ضابطہ کار قانون پر نظر رکھنے والوں سے بنوائے ۔ ٹی او آرز پر حکومت رابطہ کرے گی تو اپوزیشن جماعتیں غور کریں گی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ہائی کورٹ بار کے صدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا محافظ ہی ملک کی دولت پر ہاتھ صاف کانا شروع کر دے تو قوم کے لئے شرمناک بات ہے سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے رقم برآمد ہونا کرپشن کی بہت بڑی مثال ہے انہوں نے کہا کہ جس نے بلوچستان کے وسائل کا تحفظ کرنا ہے وہی شخص اپنے ہی وسائل پر ڈاکہ ڈال رہا ہے ملک کے لئے کرپشن کا کینسر جان لیوا ناسور بن گیا ہے کرپشن کے کینسر کو ملک سے ختم کرنے کے لئے تحریک انصاف کی کرپشن مٹاﺅ ملک بچاﺅ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وکلا برادری سے احتساب کے لئے مرتب کردہ ٹی او آرز کا رابطہ اور مشاورت کی جائے اس لئے اپوزیشن کے ٹی او آرز ہائی کورٹ بار کے صدر کو پیش کئے ہیں اپوزیشن کے ٹی او آرز قانون پر نظر رکھنے والوں سے بنوائے ہیں اگر ٹی او آرز میں کوئی کمی ہے تو آپ سے مشاورت چائیں گے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کی تیاری میں اعتزاز احسن اور حامد خان نے کلیدی کردار ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز بجھوا دیئے ہیں جب حکومت ٹی او آرز پر مشاورت کے لئے رابطہ کرے گی تو اپوزیشن جماعتیں غور کریں گی ۔ قبل ازیں شیخوپورہ میں سابق تحصیل صدر چودھری محمد اقبال سے ملاقا ت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پا ناما لیکس نے ملکی سےاست کو غےر ےقینی صورتحال سے دوچار کردےا ہے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے کرپشن کا خاتمہ نا گزےر ہے غےر جاندارانہ احتساب نہیں ہو گا تو پھرملکی حالات پہلے سے بھی زےادہ ابتر ہو نگے پا ناما لیکس پر متحدہ اپوزیشن کے ٹرمز آف ریفرنس کے بغےر حکومتی کمیشن کو قبول نہیں کرنگے پی ٹی آئی سمےت دےگر جماعتیں چا ہتی ہیں کہ وزےر اعظم پا نا ما لیکس بارے اپنا موقف پارلیمنٹ میں پیش کریں اپوزیشن محاذ آرائی نہیں چاہتی ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قےادت میں متحد ہے پا رٹی کے اندر گروپ بندی نہیں یہ محض پروپیگنڈہ ہے حکومتی وزراءکے غےر ذمہ دارانہ بےانات سے سےاسی ما حول گرم ہو رہا ہے جمہورےت اور حکومت کو حکمرا نوں کی ہٹ دھرمی اور میں نہ ما نوں کی پا لیسی سے خطرہ ہے ہم جمہوری لو گ ہیں جمہورےت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ملبہ اپوزیشن پر ڈالنا چا ہتی جو کہ غےر مناسب بات ہے اب ایک بار پھر گیند حکومت کے کورٹ میں ہے شاہ محمود قریشی نے کا رکنوں پر ذور دےتے ہو ئے کہا کہ وہ پاکستان کو کرپشن فری سٹےٹ بنانے کے لئے فیصلہ کن جدوجہد کی تےاریاں کریں ۔