لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی صادق خان نے لندن کے میئرشپ انتخابات میں واضح برتری حاصل کرکے اپنے مخالف امیدوار زیک گولڈ سمتھ کو شکست دیدی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی میئرشپ کیلئے کل بارہ امیدوار میں اترے ہیں تاہم اصل مقابلہ لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان ہے۔ زیک گولڈ سمتھ اب تک 25 فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ صادق خان 44 فیصد ووٹ کے ساتھ آگے ہیں۔ واضح رہے کہ زیک گولڈ سمتھ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ کے بھائی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستانی نژادبرطانوی شہری صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے اورکہا ہے کہ صادق خان نے اپنی محنت ،عزم اورجدوجہد کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔میرا ایمان ہے کہ خلوص نیت سے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ایک عبادت ہے- انہو ںنے کہا کہ صادق خان کا میئرلندن منتخب ہونا پاکستانیوں کیلئے بھی باعث فخر ہے- امید ہے کہ صادق خان عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیوں کو بروئے کار لائیںگے- وزیر اعلی نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آبادہے جو پاکستان کے عظیم سفیر ہیں-برطانیہ کے مختلف شعبوں کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردارلائق تحسین ہے –